وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 12 ربیع الاول جشن ولادتِ رسول اکرم ﷺ کے موقع پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بہترین انتظامات اور پُرامن ماحول کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں جاری ہیں

ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس ریسکیو 1122، میونسپل اداروں، سول ڈیفنس، محکمہ صحت، پنجاب فوڈ اتھارٹی، ٹریفک پولیس، فیسکو گیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی

اجلاس میں مرکزی جلوسوں اور محافل میلاد کے روٹس پر سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ صفائی ستھرائی، لائٹنگ، بجلی کی تنصیبات کی حفاظت، ریسکیو و طبی سہولیات اور فوڈ سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ 12 ربیع الاول کے انتظامات مقررہ وقت سے قبل مکمل کیے جائیں اور باہمی رابطے کے ذریعے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں

عید میلاد النبی ﷺ پوری امتِ مسلمہ کے لیے خوشی، عقیدت اخوت اور ملی یکجہتی کا موقع ہے پُرامن ماحول، مذہبی ہم آہنگی اور شہریوں کی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *