بہاولنگر میں غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن!!! چار سو 10 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا گیا۔ ایک ملک شاپ کی اصلاح تک بند کر دی گئی۔ دو فوڈ بزنس آپریٹرز کو 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں ملاوٹی دودھ کے خلاف آپریشن کیا۔ دورانِ کارروائی دودھ بردار گاڑیوں اور شاپس کی چیکنگ کی گئی۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں دودھ کے سیمپلز فیل ہونے پر مزید تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوائے گئے، جبکہ لیب رپورٹ کی روشنی میں ایک دودھ کی شاپ کو تا حکمِ ثانی بند کر دیا گیا۔ دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی تھی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ جیسی نعمت میں ملاوٹ کرنے والے معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گئی
