جامشورو رپوٽ وليد بليدي
جامشورو کے مدینہ نگر میں چوری کی بڑی واردات، اسلم چانڈیو کے گھر سے چور گھر کا مکمل سامان لے اڑے۔
اسلم چانڈیو کے مطابق وہ پانچ روز قبل گاؤں گئے تھے اور پڑوسیوں کو گھر کی نگرانی کے لیے اطلاع دی تھی۔
واپس پہنچے تو گھر کا گیٹ کھلا ہوا تھا، جبکہ گھر سے تمام سامان غائب تھا۔
چور گھر کے پانچ پنکھے، موٹر، بیٹری، گھریلو برتن، بیڈ، کرسیاں، پردے سمیت دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔
متاثرہ شہری اسلم چانڈیو نے پولیس کو این سی درج کروا دی، تاہم ان کے مطابق تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔
اسلم چانڈیو نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کی واردات کا نوٹس لے کر سامان کی برآمدگی اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
