بہاولنگر کے سٹی ہائی سکول بوائز میں ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب، محکمہ تعلیم کے افسران کی شرکت، طلبہ نے کھیلوں کے میدان میں جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔  بہاولنگر کے سٹی ہائی سکول بوائز میں ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز کے سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عطاء محمد ظہیر، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ طاہر عطار اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری صغیر احمد جاوید نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران طلبہ نے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ کی جسمانی صحت، ذہنی نشوونما اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل میں نظم و ضبط، برداشت، خود اعتمادی اور ٹیم ورک کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔
تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ اور طلبہ کو صحت مند مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *