ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جیکب آباد میں ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ علی اکبر جاگیرانی کی زیرِ صدارت کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے، ریجنل ڈائریکٹر کی جانب سے مسائل حل کرنے کے لیے متعلقہ افسر کو احکامات جاری۔

جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ علی اکبر جاگیرانی کی صدارت میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔
اس موقع پر شہریوں نے پنشن آئی ڈیز سمیت دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے شکایات پیش کرتے ہوئے فوری حل کا مطالبہ کیا۔ ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ علی اکبر جاگیرانی نے شہریوں کی شکایات غور سے سنیں اور ان کے ازالے کے لیے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد علی منگی کو ضروری اقدامات اور مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ علی اکبر جاگیرانی کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی سرکاری ادارے سے متعلق اپنی شکایات تحریری صورت میں محتسب اعلیٰ کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں، جن کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی خدمت، ان کے مسائل کا حل اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *