دیر لوئر گل آباد میں آغوش الخدمت کے زیرِ اہتمام آغوش سپورٹس گالا سکس پوائنٹ زیرو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران، اسلامی جمعیت طلبہ کے قائدین، اساتذہ، طلبہ اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آغوش سپورٹس گالا سکس پوائنٹ زیرو کی افتتاحی تقریب کا افتتاح صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا شمالی فضل محمود اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا اسفندیار عزت نے کیا۔
تقریب میں نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر پائین اکرام الدین، ریجنل ڈائریکٹر آفاق ماجد علی، مختلف سکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ، طلبہ اور پریس کلب کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
آغوش الخدمت دیر لوئر کے سینئر ایڈمنسٹریٹر سعید اللہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کھیل بچوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی نشوونما، خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا اسفندیار عزت نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں مثبت سوچ، اتحاد، برداشت اور ٹیم ورک جیسی اعلیٰ صفات پیدا کرتے ہیں۔
مہمان خصوصی فضل محمود نے کہا کہ کھیل صرف جسمانی سرگرمی نہیں بلکہ محنت، حوصلے اور کامیابی کے جذبے کو پروان چڑھانے کا ذریعہ ہیں۔
سپورٹس گالا کے دوران کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سیرت النبی ﷺ ٹیسٹ، سائنسی نمائشی ماڈلز، ویڈیو گرافی اور دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا
