رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت اجلاس، صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور بنیادی شہری سہولیات کی بہتری کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو واٹر فلٹریشن پلانٹس کا جامع سروے کرنے کی ہدایت کر دی۔ ماضی میں نظر انداز رہنے والی آبادیوں میں ترقیاتی کاموں اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ملک فاروق احمد، اسسٹنٹ کمشنر روہت کمار سمیت دیگر افسران شریک ہوئے جبکہ دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا جامع سروے کروائیں اور فعال و غیر فعال پلانٹس کی مکمل تفصیلات مرتب کریں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا انتظامی کنٹرول تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کے حوالے کرے گی جبکہ ان کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے باقاعدہ بجٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے چھوٹے شہروں، دیہات اور ماضی میں نظر انداز رہنے والی آبادیوں میں سیوریج مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ٹف ٹائلز کی تنصیب پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ریڑھی بانوں اور دکانداروں کو کوڑا کرکٹ ڈسٹ بن میں ڈالنے کا پابند بنانے، آوارہ کتوں کی تلفی مہم مؤثر بنانے اور کنٹرول شیڈز، چکن شاپس، قصابوں اور ہوٹلز کے اطراف صفائی یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور بنیادی شہری سہولیات کی بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *