جعلی وردی، جعلی اختیار، اصلی گرفتاری—نوسرباز قانون کے شکنجے میں
دیپالپور میں تھانہ صدر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی پہن کر شہریوں کو لوٹنے والے جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم علی شیر ولد محمد حسین قوم کھرل، سکنہ بھومن شاہ، خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے مختلف مقامات پر شہریوں کو چیکنگ کے بہانے روکتا اور ان سے رقم بٹورتا تھا۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر اختر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہ
