غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی غازی خان کے زیر اہتمام فیوچر فیسٹ ثقافتی میلہ دو ہزار چھبیس دو روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا میلہ میں مختلف سٹال لگائے گئے ۔ میلہ میں خواتین ۔بچوں کے علاؤہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔میلہ میں گلوکار اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے خوب داد وصول کی۔یونیورسٹی کے بچوں اور شہریوں نے جھومر ڈالی۔بعدازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد چھٹہ۔اور سنئیر پروفیسر شعبہ اسلامیات کے ڈین پروفیسر ارشد منیر لغاری نے کہا میلہ کا مقصد نوجوانوں کو گھٹن ماحول سے نکال کرکے پُرامن و خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے ۔یونیورسٹی میں غریب بچوں کی فیس معافی اور سکالرشپ دیے جارہے ہیں۔گرلز کے لیے سٹیٹ آف آرٹ ہاسٹل میں پندرہ سو بچیوں کی رہائش ہوسکتی ہے ۔ یونیورسٹی میں مختلف پروجیکٹ کی تعمیر جاری ہے انکی تکمیل سے خوشحالی اے گی مختلف تدریس پروگرام جاری ہیں۔یہاں کے لوگ اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کرتے ہوے داخلہ لیں ۔میلہ میں ڈی سی اور ڈی پی او نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *