شارجہ میں سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای کے تعاون سے شاندار کمیونٹی اجتماع

شارجہ: پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں معروف ڈیزائنرز ہما خان اور عائشہ میر کی میزبانی میں ’’کمیونٹی اجتماع‘‘ کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے خاندانوں، فنکاروں اور سماجی و معروف شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای کے کنوینر انجینئر دانش حسین میمن، گهوٹکی کے سماجی کارکن کاشف خان گھوٹو سیوہانی، سمیر کھوسو، صبین جاوید، خالد چوہدری، حنیف بٹ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی، جبکہ بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

اس موقع پر انجینئر دانش حسین میمن کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم تمام کمیونٹیز کو محبت، امن اور بھائی چارے کے جذبے سے جوڑنا سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔

گهوٹکی کے سماجی کارکن کاشف خان گھوٹو سیوہانی نے منتظمین ہما خان اور عائشہ میر کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام کمیونٹیز کو ساتھ لے کر چلنا اور باہمی محبت و یگانگت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تقریب کے اختتام پر سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای کے وفد کو شاندار خدمات کے اعتراف میں شیلڈز بھی پیش کی گئیں، جبکہ شرکاء نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *