سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عطا محمد ظہیر کا گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بہاولنگر کا دورہ، قائم اے آئی ٹریننگ سینٹر میں اساتذہ کی تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
خبر شامل کرتے ہیں بہاول نگر سے ہمارے سٹی رپورٹر ملک عاقب مشتاق سے
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر ڈاکٹر عطا محمد ظہیر نے گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بہاولنگر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قائم اے آئی ٹریننگ سینٹر میں اساتذہ کی جاری تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے مصنوعی ذہانت (AI) کے تعلیمی میدان میں استعمال اور اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنے کے حوالے سے تربیتی پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈاکٹر عطا محمد ظہیر کا کہنا تھا کہ جدید دور میں اساتذہ کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے واقفیت ضروری ہے تاکہ تدریسی عمل کو مزید آسان اور مؤثر بنایا جا سکے۔
انہوں نے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا
