نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمدبہاولپور کی تحصیل احمدپور شرقیہ میں قلعہ ڈیراور کے قریب نہر میں ڈوبنے والے 26 سالہ نوجوان کی لاش مل گئی ریسکیو 1122 نے لاش نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق چک نمبر 101 ڈی این بی کا رہائشی محمد عثمان گزشتہ رات نہر کنارے درخت کی لکڑیاں کاٹتے ہوئے نہر میں گر گیا تھا پولیس کو گزشتہ روز نہر میں ایک لاش تیرتی ہوئی دکھائی دی، جس پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش نہر سے نکالی اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن مکمل کر لیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *