لوئر دیر میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما حاجی نذیر محمد کی رہائش گاہ پولیس کے گھیرے میں ہے، جبکہ گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مولانا فضل الرحمان کی کال پر موٹر وے بند کرنے کے معاملے کے بعد پولیس نے حاجی نذیر محمد کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا، جبکہ گھر میں موجود افراد کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری تاحال رہائش گاہ کے باہر موجود ہے، جس کے باعث علاقے میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
لوئر دیر میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما حاجی نذیر محمد کی رہائش گاہ کو پولیس نے گھیرے میں لے رکھا ہے، جہاں گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق گھر میں موجود افراد کو بھی نظر بند کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کال پر موٹر وے بند کرنے کے معاملے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حاجی نذیر محمد کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔
علاقے کے مکینوں کے مطابق رات گئے پولیس کی بھاری نفری رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئی، جس کے بعد گھر کے اطراف پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود افراد کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی اور انہیں نظر بند رکھا گیا ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری تاحال رہائش گاہ کے باہر موجود ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے ذرائع کے مطابق پولیس کی یہ کارروائی گزشتہ رات موٹر وے بند کرنے کے معاملے سے منسلک ہے، تاہم پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
