رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں ٹریفک پولیس کی جانب سے پبلک سروس وہیکلز کے ڈرائیورز کے لیے روڈ سیفٹی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی ٹی او محمد ساجد نے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ اور مسافروں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی دی۔ اڈہ مینیجرز اور ٹرانسپورٹ مالکان کو صرف لائسنس یافتہ ڈرائیورز سے گاڑیاں چلوانے کی ہدایت کی گئی۔

رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن محفوظ پنجاب کے تحت ٹریفک پولیس کی روڈ سیفٹی آگاہی مہم جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد نے انسپکٹر شاہد عمران اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے ہمراہ پبلک سروس وہیکلز کے ڈرائیورز کے لیے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی پابندی، مقررہ رفتار اور محفوظ اوورٹیکنگ کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب اور مسافروں کی حفاظت پر بھی زور دیا گیا۔ حکام نے اوور اسپیڈنگ، لاپرواہی اور ڈرائیورز کی تھکاوٹ کو حادثات کی اہم وجوہات قرار دیا۔ اڈہ مینیجرز اور ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت کی گئی کہ گاڑیاں صرف مجاز اور لائسنس یافتہ ڈرائیورز کے حوالے کریں۔ کلینر اور ہیلپر سے ڈرائیونگ نہ کروانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مہم کا مقصد حادثات کی روک تھام اور شہریوں کا محفوظ سفر یقینی بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *