کراچی کے سہراب گوٹھ ٹاؤن میں مبینہ ترقیاتی کرپشن اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے نیب تحقیقات اور قوم پرست رہنما رمضان بلیدی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

گڈاپ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمیٹی رہنماؤں نیاز بلیدی، غلام عباس جتوئی، فیروز خان پہنور، راحب عباسی اور غلام نبی برفت نے ٹاؤن انتظامیہ پر ترقیاتی فنڈز میں مبینہ کرپشن کے الزامات عائد کیے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سہراب گوٹھ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کی صورتحال تسلی بخش نہیں، جبکہ قدیمی گوٹھ آج بھی بجلی، گیس، صاف پانی اور سیوریج جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

پریس کانفرنس میں گلشنِ معمار سے احسن آباد تک ترقیاتی منصوبوں اور یو سی ٹو میں قائم پارک کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

عوامی ایکشن کمیٹی نے نیب اور دیگر اداروں سے ٹاؤن کے فنڈز اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

رہنماؤں نے رمضان بلیدی کے خلاف مقدمے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات اور ان کی فوری رہائی کی اپیل بھی کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *