جبری بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے جبری بازار میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کی۔ اس موقع پر PKHA (خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی) اور محکمہ مال کے افسران و اہلکار بھی موقع پر موجود تھے، جنہوں نے مشترکہ طور پر کارروائی میں حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران سڑک کی حدود اور سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سرکاری اراضی کو تجاوزات سے واگزار کروانے اور ٹریفک و عوامی آمدورفت میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
ضلعی انتظامیہ ہری پور کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی، بازاروں میں نظم و ضبط کی بحالی اور سرکاری اراضی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
تجاوزات کے خاتمے اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ پُرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *