کشمور: سندھ حکومت کے اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں زیرِ تعلیم 50 سے زائد خصوصی بچوں میں تعلیمی سامان تقسیم، اسکول بیگز، یونیفارمز اور جوتوں کے جوڑے فراہم کیے گئے۔

کشمور: سندھ حکومت کے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر کی جانب سے خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس کے دوران 50 سے زائد زیرِ تعلیم خصوصی بچوں میں اسکول بیگز، یونیفارمز اور جوتوں کے جوڑے تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر وائس پرنسپل ظہیر احمد کھوسو کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا اور انہیں بنیادی تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرنا ادارے کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ ایسے اقدامات سے خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور انہیں معاشرے کا فعال اور کارآمد شہری بنانے میں مدد ملتی ہے۔

تعلیمی سامان حاصل کرنے پر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا، جبکہ والدین نے سندھ حکومت اور ادارے کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایسے اقدامات نہایت اہم ہیں، جو بچوں میں تعلیم سے دلچسپی اور تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے رجحان کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *