سندھ کے کلاسیکی شاعر اور روحانی شخصیت حمل فقیر لغاری کا 152واں عرس مبارک محکمہ ثقافت سندھ کے زیرِ اہتمام شاندار انداز میں منایا گیا۔ عرس کا افتتاح ایم پی اے غلام قادر چانڈیو ، غلام شاہ لغاری ؛ حاجی علی نواز چانڈیو اور ثقافت کے ڈائریکٹر سلیم سولنگی نے مزار پر چادر چڑھا کر کیا۔ اس موقع پر سگھڑ کانفرنس اور صوفیانہ محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ بھر سے آئے ہوئے سگھڑوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام قادر چانڈیو نے حاجی علی نواز چانڈیو غلام شاہ کہا کہ صوفیاء، شعراء اور قومی ورثے کا تحفظ سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ عرس کے دوسرے روز ادبی کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں حمل فقیر لغاری کی شاعری اور مذہبی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ تقریب میں سیاسی، سماجی، ادبی شخصیات اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
