جھنگ: دریائے چناب میں پانی کم ہوگیا، سیلابی صورتحال میں بہتری
جھنگ: دریائے چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد دریا کے قریبی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کم ہوگیا ہے۔
دریائے چناب میں پانی کم ہونے کے باعث وہ دیہات اور آبادیاں جو حالیہ سیلابی پانی کی زد میں تھیں، وہاں بھی صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ کئی علاقوں سے پانی اترنے کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں تاحال کیچڑ اور دیگر مشکلات موجود ہیں، تاہم پانی کم ہونے سے معمولاتِ زندگی کی بحالی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ مقامی آبادی نے پانی کی سطح میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے متاثرہ علاقوں میں صفائی اور نکاسی آب کے اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دریائے چناب میں پانی کم ہونے کے بعد جھنگ میں سیلابی صورتحال میں واضح بہتری سامنے آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *