نواب ولی محمد کے قریب درگاہ حضرت سید سرہیو کا سالانہ عرس مبارک، عقیدت مندوں اور صوفیوں کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق نواب ولی محمد کے قریب درگاہ حضرت سید سرہیو کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح خادم الفقراء صوفی باالصفا فقیر علی نواز ہاشمی، فقیر لالو اوٹھو اور دیگر عقیدت مندوں و صوفیوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا۔
اس موقع پر درگاہ فیض ھاشمی کے سجاده نشين خادم الفقراء فقیر علی نواز ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے اللہ نے ہمیشہ اپنے روحانی فیض اور نگاہِ کرم سے انسانیت کی رہنمائی کی ہے اور اپنی تعلیمات کے ذریعے بھٹکے ہوئے انسانوں کو سیدھی راہ دکھائی ہے۔عرس مبارک کے موقع پر صوفیانہ محفلِ موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں معروف صوفی گلوکار فقیر غلام مصطفیٰ پلی اور دیگر فنکاروں نے صوفیانہ کلام پیش کرکے حاضرین پر وجد طاری کردیا۔
تقریب میں صاحبزادہ عبدالجبار ہاشمی، سینئر صحافی یوسف رند، پی پی ایچ آئی کے سوشل آرگنائزر ضلع شہید بینظیر آباد بی ایڈووکیٹ جاوید جسکانی سمیت علاقے کی دیگر معزز شخصیات اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *