راولپنڈی راجپوت جیولرز اینڈ زرگر گروپ کے نومنتخب سرپرست اعلیٰ حاجی محمد حامد، چیئرمین حاجی عبدالمجید، صدر حاجی محمد جاوید، سرپرست شکیل بھائی، و دیگر مرکزی عہدیدادان کی جانب سے ایک پروقار عظیم الشان حلف برداری تقریب کا اہتمام کیا گیا
جس میں پنجاب بھر سے راجپوت جیولرز و سے وابستہ تاجروں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں سابقہ صدر چیمبر اف کامرس عثمان شوکت نے تمام مرکزی عہدیدادان سے حلف بھی لیا تقریب کے مہمانانِ خصوصی سابقہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر، ممبر صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری صحت اسما ناز عباسی، سابقہ ایم این اے سردار ذوالفقار، راولپنڈی چیمبرز آف کامرس کے صدر عثمان شوکت، مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ، سیٹھ ناصر اقبال و دیگر کثیر تعداد میں تاجروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر جمال ناصر، عثمان شوکت، اسما ناز عباسی نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجپوت جیولرز اینڈ زرگر گروپ پاکستان بھر سے تاجروں کا آپس میں اتحاد بہت خوش آئند بات ہے۔ اس سے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ گروپ کے چیئرمین چوہدری حاجی عبدالمجید کا کہنا تھا کہ اس تنظیم کے قیام کا مقصد غریب نادار یتیم اور بے سہارا لوگوں کی خدمت اور ان کو زندگی میں درپیش مسائل میں ہر ممکن تعاون کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جولری کہ کاروبار سے جڑے تمام جولس احباب کے مسائل کو جلد سے جلد وہ کام بالا تک پہنچانا ہے تقریب کے اختتام پر تمام مرکزی عہدیدادان کو شیلڈ اور نوٹیفکیشن دیے گئے۔ حاجی حامد، چوہدری عبدالمجید، محمد جاوید و دیگر عہدیدادان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *