جامعہ مسجد قلندری 5 چک ٹبہ پر آٹھویں سالانہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا ختم شریف

خانپور: اے ون ٹی وی نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر چوہدری نصیر احمد کی رپورٹ کے مطابق خانپور کے نواحی علاقے 5 چک ٹبہ میں جامعہ مسجد قلندری میں آٹھویں سالانہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا ختم شریف انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ میں علماء کرام، ثنا خوانانِ مصطفیٰ ﷺ، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا اہتمام حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمدِ مبارکہ کی خوشی اور آپ ﷺ کے ظاہری وصال کی یاد میں کیا گیا۔

ثنا خوانانِ مصطفیٰ ﷺ نے اپنی خوبصورت اور پُرجوش آوازوں میں بارگاہِ رسالت ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا اور ذکرِ مصطفیٰ ﷺ سے محفل کو معطر کر دیا۔ پنجاب کی شان اور خانپور کا فخر ثنا خوانِ مصطفیٰ ﷺ سنان آپ کھولیں مصطفیٰ ﷺ، محمد وسیم رضا قادری سمیت خصوصی مقرر قاری عارف صاحب نے بھی شرکت کی اور اپنے خطاب و نعتیہ کلام سے شرکاء کے دلوں کو منور کیا۔

محفل کی صدارت و نگرانی مسجد کے امام قاری حافظ ہدایت اللہ صاحب نے کی، جبکہ محفل کے انتظامات اور دیگر امور میں مسجد کمیٹی نے بھرپور کردار ادا کیا۔

علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات میں چوہدری شہزاد اقبال، چوہدری گل نثار ساہی، چوہدری آصف چیمہ، چوہدری اکرام چیمہ سمیت دیگر معززین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مسجد کمیٹی کے سربراہ بابا حبیب اللہ گھمن اور امام مسجد قاری حافظ ہدایت اللہ نے تمام معزز مہمانوں، ثنا خوانانِ مصطفیٰ ﷺ، علماء کرام اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

قاری حافظ ہدایت اللہ اور کمیٹی چیئرمین چوہدری آصف چیمہ نے محفلِ میلاد کی انتظامیہ کمیٹی اور تعاون کرنے والے تمام افراد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کے تعاون، محبت اور خلوص سے جامعہ مسجد قلندری میں آٹھویں سالانہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا ختم شریف کامیابی سے منعقد ہوا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام معاونین، منتظمین اور شرکاء کو سلامت رکھے اور ان کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

محفل کے اختتام پر ملک و ملت، علاقے کی سلامتی و خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء نے محبت و عقیدت کے ساتھ درود و سلام پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *