سرگودھا: ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا سہیل اختر سکھیرا کی جانب سے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اینٹی وہیکل لفٹنگ اسٹاف ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے AVLS ٹیم میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے ٹیم کی محنت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم کی بدولت رواں سال 5 سو سے زائد چوری و ٹیمپر شدہ موٹر سائیکل اور رکشے برآمد کیے گئے۔ جو بعد ازاں شہریوں میں تقسیم کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا کے ویژن کے مطابق محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مزید مؤثر بنایا جا سکے
