پھول نگر میں اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کے سنگین مقدمے کا اہم فیصلہ معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائے موت سنا دی تھانہ صدر پھول نگر میں درج مقدمے کی مؤثر پیروی کرنے والے وکیل محمد عباس بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی قانونی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے مقدمے کا فیصلہ مظلوم خاندان کے لیے انصاف کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے
پھول نگر کے نواحی علاقے خانکے موڑ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے مقدمے میں معزز عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پھول نگر میں ایف آئی آر نمبر 3225/24 کے تحت درج اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کے مقدمے میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنا دیا مقدمے کی پیروی کرنے والے محمد عباس بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور قانونی جدوجہد کے ذریعے مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اس موقع پر حیدر یوسف بھٹی ایڈووکیٹ، خانزادہ ارسلان شمشیر خان ایڈووکیٹ اور مرزا عبدالرحمن ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی خدمات کو بھی سراہا گیا
مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی پر وکلاء برادری کی جانب سے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *