اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ڈاکٹر محمد عابد عباسی اور یونین کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلمیٰ ملک سے اظہارِ تعزیت، وفد نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر ملک ظفر اعوان، جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق اور جوائنٹ سیکرٹری راشد عباسی پر مشتمل وفد نے ڈاکٹر محمد عابد عباسی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر وفد نے یونین کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلمیٰ ملک کے بھتیجے کے انتقال پر بھی دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وفد کے اراکین نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی ان گھڑیوں میں صحافتی برادری اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا صحافتی برادری کی روایات اور باہمی اخوت کی علامت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *