بہاولنگر میں پاکستان مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام تقریبِ نوٹیفکیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم لیگ کے عہدیداران، کارکنان اور مختلف یونین کونسلز کے پارٹی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ایم ایس ایف کے صدر چوہدری حنان افضل نے کی۔ اس موقع پر یونین کونسل کے نو منتخب عہدیداران میں نوٹیفکیشن اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ نئی ذمہ داریاں ملنے پر پارٹی کارکنان کی جانب سے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تنظیمی عہدیداران کی تقرری کا بنیادی مقصد مسلم لیگ کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
ایم ایس ایف کے صدر چوہدری حنان افضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران پارٹی کی مضبوطی اور عوامی رابطہ مہم میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ چوہدری حنان افضل کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے تمام کارکنان پارٹی کا اصل اور قیمتی اثاثہ ہیں۔
تقریب کے اختتام پر نو منتخب عہدیداران اور کارکنان نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا
