پھلوں اور پھولوں کا منفرد شہر پتوکی ایشیا کی سب سے بڑی نرسری مارکیٹ پتوکی میں نرسری فارم ایسوسی ایشن کی تاریخ کے پہلے انتخاب میں عبدالواحد فونڈر گروپ کے ذیشان صدیقی صدر اور عظیم آصف جنرل سیکرٹری منتخب ھوگئے
گہلن پتوکی یہاں پر موجود نرسیریز کی صنعت جو 25 ہزار ایکٹر پر پھیلی ھوئی ھے اور ایک لاکھ سے زائد افراد اس شعبے سے وابستہ ہیں یہاں 350 قسم کے پودے تیار کیے جاتے ہیں گہلن پھاٹک اور جی ٹی روڑ کے دونوں اطراف میلوں تک پھیلی ھوئی نرسریاں مسافروں اور خریدداروں کی توجہ کا مرکز ھوتی ہیں گہلن پتوکی میں نرسری فارم ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بعد نومنتخب صدر ذیشان احمد صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تمام نرسری مالکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نرسری مالکان کو درپیش ریلوے سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے رجسٹرڈ نرسری مالکان کے لیے ایک خصوصی موبائل ایپ متعارف کروائی جائے گی۔ وہ بلاامتیاز نرسری مالکان کی فلاح و بہبود اور نرسری سیکٹر کی ترقی کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
