گمبٹ پی پی امیدوار بیرسٹر اسفندیار کرل کی انتخابی مہم میں تیزی گمبٹ کے قریب یوسی جادو واھن گاؤں مبارک کلہوڑو اور قائم دیں کلہوڑو میں بڑی کارنر میٹنگ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بیرسٹر اسفندیار کرل نے حلقے میں انتخابی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے تفصیل کے مطابق گمبٹ کے گاؤں مبارک کلہوڑو اور قائم دیں کلہوڑو میں وائس چیئرمین ریاض حسین عباسی میزبانی میں ایک بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں بیرسٹر اسفندیار کرل کی آمد پر پارٹی کارکنوں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا
تقریب کا آغاز مرحوم نعیم احمد کرل کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ عوام کا اعتماد پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سید لیاقت علی شاہ، حبیب اللہ کھڑو، یوسی جادو واھن کے چیئرمین محمد الیاس ناریجو ، صحافی منیر احمد کھڑو سمیت علاقے کے معززین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
