بھکر ڈی ایچ کیو ھسپتال بھکر کے نزدیک خانسر روڈ حادثہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں طبی عملہ ہائی الرٹ
خانسر روڈ پر ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کا طبی عملہ ایمرجنسی میں پہنچ گیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عقیل افتخار نے صبح سویرے ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا، زخمیوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ماہر سرجن ڈاکٹر رمیض حسن اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر انتظار حسین بھی موجود تھے۔
ایم ایس نے ایمرجنسی، او پی ڈی، پرچی کاؤنٹر، ایکسرے روم، لیبارٹری اور ادویات کے سٹور کا معائنہ کیا، جبکہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ زخمیوں سمیت تمام مریضوں کو فوری، معیاری اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
ڈاکٹر محمد عقیل افتخار نے ہنگامی صورتحال میں طبی عملے اور جی بی سکیورٹی گارڈز کی مستعدی اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کی خدمت ہمارا مشن ہے اور اس مقصد کے لیے عملہ دن رات مصروفِ عمل ہے۔
