شرقپورشریف میں ورلڈ ٹائمز انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام کیریئر گائیڈنس سیمینار منعقد ہوا جس میں طلبہ و طالبات کو سی ایس ایس، پی ایم ایس اور دیگر تعلیمی کورسز کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔
شرقپورشریف میں ورلڈ ٹائمز انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام ایک نجی شادی ہال میں شاندار آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر شرقپور بلال زبیر ، چیئرمین میونسپل کمیٹی عمران اصغر سندھو ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں عمران اشرف یعقومیہ اور دیگر معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم ، مسابقتی امتحانات اور روشن مستقبل کے لیے دستیاب تعلیمی مواقع سے روشناس کرانا تھا۔ اس موقع پر شرکاء کو سی ایس ایس ، پی ایم ایس سمیت دیگر اہم مقابلے کے امتحانات اور تعلیمی و پیشہ ورانہ کورسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مقررین نے طلبہ و طالبات کو ان امتحانات کے طریقہ کار ، تیاری کے مراحل ، تعلیمی تقاضوں ، کامیابی کے لیے درکار صلاحیتوں اور مستقبل میں دستیاب کیریئر کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں محنت ، مستقل مزاجی ، بہتر منصوبہ بندی اور درست سمت میں تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت سے بھی روشناس کرایا گیا۔ سیمینار میں طلبہ و طالبات نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس نوعیت کے تعلیمی و آگاہی پروگرام نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے ، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں عملی زندگی میں کامیابی کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ورلڈ ٹائمز انسٹیٹیوٹ کی جانب سے اس اقدام کو نوجوان نسل کی تعلیمی رہنمائی اور مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک مثبت اور قابلِ تحسین کوشش قرار دیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *