تھانہ رنگشاہ کی حدودرحم کوٹ میں لاکھوں روپے کی مبینہ ڈکیتی، تین مسلح ملزمان فرار، پولیس افسران موقع پر پہنچ گئےرحم کوٹ تھانہ رنگ شاہ کریانہ سٹور پر مبینہ ڈکیتی کی بڑی واردات نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی۔ اطلاعات کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر اڑھائی سے تین لاکھ روپے نقدی اور سگریٹ لوٹ کر فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع 15 پر ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، ڈی ایس پی تنویر احمد اور ایس ایچ او تھانہ رنگ شاہ لقمان علی سی سی ڈی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔واردات کی اطلاع پر پولیس افسران کی فوری موقع پر آمد کے بعد اب نظریں تفتیش کے نتائج پر ہیں۔ شہریوں کو توقع ہے کہ پولیس جدید تفتیشی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
