وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس اور بہتر پبلک سروس ڈیلیوری کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ لی گئی۔
واسا،ضلع کونسل، محکمہ صحت، تعلیم، میونسپل کمیٹی، ایکسائز، صاف پانی، ماحولیات، انڈسٹریز، زراعت، فوڈ اتھارٹی، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس، ہائی ویز اور ستھرا پنجاب سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرنے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور حکومتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالہ سےترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے علی الصبح جھنگ سٹی اور صدر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ستھرا پنجاب ایجنسی جھنگ کی جانب سے جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر دکانداروں اور شہریوں سے صفائی ستھرائی کے حوالے سے فیڈبیک بھی حاصل کیا۔ڈپٹی کمشنر نے واسا جھنگ کی جانب سے سیوریج مسائل کے ازالے کے لیے جاری کام کا معائنہ کیا جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا دورہ، طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے موقع پر بریفنگ حاصل کی۔
