قومی شاہراہ پر ٹرالرز میں تصادم، ڈرائیو گاڑی میں پھنس گیے ، ریسکیو ٹیمیں نہ پہنچ سکیں
نواب ولی محمد: قومی شاہراہ پر اچانک پیش آنے والے حادثے میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ٹرالر ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، جبکہ سبزی فروش اور کلینر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر ایک ٹرالر کے سامنے اچانک گائے آنے پر اسے بچانے کے لیے بریک لگائی گئی، جس کے باعث پیچھے سے آنے والا ٹرالر اس سے ٹکرا گیا، جبکہ آگے موجود ٹرالر سبزیوں سے بھری گاڑی سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرالر ڈرائیور نور الٰہی گاڑی میں پھنس گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر شہری ایکشن کمیٹی نواب ولی محمد کے صدر نے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد انتظامانی سے رابطہ کرکے ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر بھیجنے کی درخواست کی، تاہم اطلاع کے باوجود ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں۔
بعد ازاں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ٹرالر ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالا۔ حادثے میں ٹرالر ڈرائیور نور الٰہی شدید زخمی ہوگیا، جسے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے باعث قومی شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے آمدورفت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،
