میلسی ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے میلسی شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور ڈویژنل پبلک سکول کی سائٹ، بلدیہ میں زیر تعمیر زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینک، ایم سی پارک اور ریلوے روڈ کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے واٹر ٹینک کو کور کرکے اوپر سپورٹس ایریا بنانے اور ریلوے روڈ منصوبے میں سٹریٹ لائٹس شامل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق میلسی میں جدید میونسپل سہولیات اور شہریوں کو بہترین تفریحی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *