سہراب گوٹھ ٹاؤن میں رمضان بلیدی کی رہائی کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی قائم، مختلف سیاسی اور قوم پرست جماعتوں کا احتجاجی جدوجہد تیز کرنے کا اعلان!

سندھ نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام ایس این پی ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور علاقائی معززین نے شرکت کی، جہاں رمضان بلیدی کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

اس موقع پر رہنماؤں نے سہراب گوٹھ ٹاؤن کے چیئرمین لالا رحیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لالا رحیم ہوش کے ناخن لیں اور سیاسی انتقام کی حد اتنی ہی رکھیں جتنی کل خود برداشت کر سکیں! رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیاست کرنا ہر کسی کا حق ہے، اگر رمضان بلیدی نے آپ کو آئینہ دکھایا ہے تو اس پر برا ماننے کے بجائے سیاسی اختلاف کو برداشت کیا جائے۔

مقررین نے واضح کیا کہ رمضان بلیدی کی رہائی تک احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے، جبکہ اعلیٰ حکام سے ان کی فوری رہائی اور سہراب گوٹھ کے بنیادی مسائل حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *