جیکب آباد: شوہر کے انتقال کے بعد دیوروں پر مبینہ طور پر بھابھی کو گھر سے بے دخل کرنے اور تین بچوں سے محروم کرنے کا الزام، متاثرہ خاتون کا پریس کلب کے سامنے احتجاج
جیکب آباد کے گاؤں پیچوہا پھاٹک کی رہائشی خاتون گل زیب بروہی نے پریس کلب پہنچ کر احتجاج کیا اور اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے خلاف آواز بلند کی۔
اس موقع پر خاتون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کا شوہر بھرام بروہی چھ ماہ قبل انتقال کر گیا تھا، جس کے بعد اس کے دیوروں میانداد بروہی اور دوست علی بروہی نے مبینہ طور پر اس کے تینوں بچوں کو اپنے پاس رکھ لیا اور اسے گھر سے نکال دیا۔
متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اس کے دیور مبینہ طور پر شوہر کی جائیداد اور ریٹائرمنٹ کی رقم بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
خاتون نے ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیضان علی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے کر اسے انصاف فراہم کیا جائے اور اس کے تینوں بچوں کو واپس دلوایا جائے
