ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت آج ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایکسین بلڈنگز، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای)، ایکسین روڈز، ایکسین اریگیشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی
اجلاس کے دوران بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل، فنڈز کے استعمال اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ متعلقہ افسران نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف منصوبوں کی موجودہ صورتحال، معیارِ تعمیر اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے اقدامات پر روشنی ڈالی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اور اس سلسلے میں جاری ترقیاتی منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں اور منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں انہوں نے مزید تاکید کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو برقرار رکھا جائے، اور کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف علاقے کی ترقی ممکن ہوگی بلکہ عوام کا حکومتی اقدامات پر اعتماد بھی مزید مستحکم ہوگ
