رحیم یار خان میں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے تحصیل صادق آباد کے مواضعات جمالدین والی اور بستی رانجھے خان میں قائم مثالی دیہات کا دورہ کیا، جہاں جاری ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات اور سرکاری خدمات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں کے معیار، رفتار اور شفافیت پر خصوصی زور دیا۔
رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے تحصیل صادق آباد کے مثالی دیہات جمالدین والی اور بستی رانجھے خان کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے پیش رفت پر بریفنگ لی۔
: ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے معیار، رفتار اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔
وی او: انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق دیہی علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مثالی دیہات میں شہری معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب، صاف پانی، سڑکیں اور دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں۔
ظہیر انور جپہ نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے تمام متعلقہ محکمے فیلڈ میں متحرک رہیں، ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور عوامی وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
