کشمیر میں الیکشن کے حوالے سے بات چیت کے لیے راولپنڈی کی سیاسی اور سماجی شخصیت اور تحریک جوانان آزاد و جموں کشمیر کے چیف ارگنائزر سردار مقصود خان صاحب نےاے ون نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
الیکشن ضرور ہونے چاہیے لیکن حالات سازگار نہیں ہیں ہماری پارٹی پہلی بار الیکشن میں جا رہی ہے اور انشاءاللہ مخالفین کو ٹف ٹائم دے گی کیونکہ ہماری پارٹی پر کسی قسم کا کوئی الزام یا کرپشن کا داغ نہیں ہے ہم عوام کی خدمت کے لیے میدان میں اترے ہیں مزید ان کا کہنا تھا کہ راولہ کوٹ میں دھرنا جلد ختم ہونا چاہیے دونوں فریقین کو لچک دکھانی چاہیے میں سمجھتا ہوں کہ وہاں کی قیادت کی نا اہلی ہے کہ مسئلہ یہاں تک پہنچا ورنہ کوئی ایسا مسئلہ نہ تھا کہ جو حل نہ ہو سکے کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے میں حکومت بالا سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارا ڈائیلاگ اور پرامن طریقے سے اس مسئلے کو حل کیا جائے مزید میری ریکویسٹ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر صاحب سے بھی ہے کہ ہمارے کشمیر کے امن کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ کشمیری سک کا سانس لے سکیں
