تھانہ حاجی خان شر میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوامی مسائل سنے گئے
ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کی ہدایات پر اے ایس پی کشمور محمد نعمان* نے تھانہ حاجی خان شر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں علاقے کے معززین، سماجی شخصیات اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے امن و امان، جرائم کی روک تھام، پولیس سے متعلق امور اور دیگر عوامی مسائل و شکایات پیش کیں، جنہیں اے ایس پی کشمور نے توجہ سے سنا۔
اے ایس پی کشمور محمد نعمان نے موقع پر موجود متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں اور واضح کیا کہ عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی، ان کے مسائل کا ازالہ اور بہترین پولیسنگ ضلع پولیس کشمور کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور رابطے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
ضلع پولیس کشمور عوام کے جان و مال کے تحفظ، مؤثر پولیسنگ اور عوامی خدمت کے مشن پر بھرپور انداز میں کاربند ہے۔
