پتوکی پاکستان کا ہالینڈ — پتوکی نرسریز کے حوالے سے پورے ایشیا میں مقبول ھے پتوکی کی تاریخ میں نرسریز کے حوالے سے نرسری ایسوسی ایشن کا پہلا انتخاب ھونے جاریا ھے انتخابی مہم عروج پر ھے کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ھے.پتوکی نرسری فارم ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارت کے امیدوار ذیشان صدیقی نے کہا ہے کہ یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ پہلی بار نرسری سے وابستہ تمام ساتھیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ ہماری اولین ترجیح نرسری سے وابستہ افراد کے مسائل کا حل اور شعبے کی ترقی ہے بلا تفریق نرسری سے وابستہ تمام افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ نرسری سے وابستہ افراد کو متعدد مسائل کا سامنا ہے، جن میں ریلوے اور نیشنل ہائی وے کی ملکیتی جگہ میں کاروبار کرنے والے افراد کو درپیش مشکلات شامل ہیں۔ذیشان صدیقی کا کہنا ھے کہ کامیابی کے بعد نرسری مارکیٹ میں ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چھوٹی اور بڑی نرسریوں کے لیے یکساں گورنمنٹ سبسڈی کے حصول کی کوشش کی جائے گی، جبکہ بجلی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔آخر میں ذیشان صدیقی نے تمام ساتھیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ سے ہمارے پینل چوھدری عبدالواحد فونڈر گروپ کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ آپ کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
