نواب ولی محمد: سندھ کے مختلف شہروں سے بھوسہ کی تجارت کرنے والے تاجروں نے نواب ولی محمد کے مقام پر اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے سندھ پولیس اور موٹر وے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کراچی کے لیے ’بھوسہ ‘ کی ترسیل روکنے کا اعلان کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجروں—جن میں حاجی حسن بھنڈ، علی شیر مچھی، علی حسن کاکے پوٹو، وڈیرہ عمر بگھیو اور لیاقت کلہوڑو ميڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس اور موٹر وے پولیس ’بھو سے لدے ٹرکوں کو اوور لوڈنگ کے بہانے روکتی ہے مبینہ طور پر وہ لاکھوں روپے مالیت کے جرمانے عائد کرتے ہیں اور رشوت کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔ ہر گاڑی سے جرمانے یا دیگر بہانوں سے تقریباً 50 ہزار روپے وصول کیے جاتے ہیں۔مظاہرین نے مزید کہا کہ جائز مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ کراچی سمیت مختلف منڈیوں کو بھوسہ کی ترسیل روکنے پر مجبور ہوں گے اور اس کے نتائج کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
