شہر سلطان : میپکو سب ڈویژن شہر سلطان کے کانڈھ شریف فیڈر کے تحت موضع بھنبھو سندیلہ، بستی جھگی والا میں مبینہ طور پر چالیس گھروں کی بجلی منقطع کر دی گئی، جس پر علاقہ مکینوں نے سخت احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ میپکو کا تنازع صرف ایک گھر سے ہے، جبکہ دیگر صارفین کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مطابق وہ باقاعدگی سے اپنے بجلی کے بل وقت پر ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود پورے علاقے کے چالیس گھروں کی بجلی منقطع کرنا ناانصافی ہے۔
متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ایک فرد کے معاملے کی سزا پوری بستی کو نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش سے خواتین، بچوں، بزرگوں اور دیگر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اہلِ علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ایس ای میپکو مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے، مطالبہ کیا ہے اور بستی جھگی والا کے تمام صارفین کی بجلی فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی علاقے کے صارفین کو اجتماعی سزا نہ دی جائے
