صواآصل گلویڑہ گاؤں جانے والے راستے پر نالوں کا پانی سڑک پر جمع ہونے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اہلِ علاقہ نے اس صورتحال کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی قرار دیتے ہوئے فوری نکاسیِ آب اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
صواآصل گلویڑہ گاؤں جانے والے راستے پر نالوں کا پانی سڑک پر جمع ہونے سے آمدورفت بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔ سڑک پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے کے باعث شہریوں، طلبہ اور ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ روزمرہ زندگی بھی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی اور بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث نالے بند ہو گئے، جس کے نتیجے میں پانی سڑک پر جمع ہو گیا۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ متعدد بار شکایات کے باوجود مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔
اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر نکاسیِ آب کو یقینی بنائیں، نالوں کی صفائی کرائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو مزید دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
