قصور۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ڈائریکٹر (آپریشنز) سینٹرل پنجاب کی زیرنگرانی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور میں غیر معیاری دودھ سپلائی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائیاں جاری۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رات گئے تک شہر کےداخلی و خارجی راستوں پر ناکہ لگا کر 52000 لیٹر دودھ کی کوالٹی کا جائزہ لیا گیا۔دودھ کے معیار کو جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے چیک کیا گیا۔دودھ کو غیر معیاری اور کوالٹی کے مطابق نہ ہونے پر2000 لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا۔
اور 40،000روپے جرمانہ کیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز باقاعدگی کے ساتھ فوڈ پوائنٹس کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ ملاوٹی دودھ کی ترسیل روکنے کے لیے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جارہی ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی
