لاہور کے علاقے کاہنہ میں حکومتِ پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مون سون شجرکاری مہم کا بھرپور آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں ماحولیات کو سازگار بنانااولین ترجیح ہے۔اس موقع پر ڈی جی ماحولیات سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ محکمہ ماحولیات اور اے ٹی ایس گروپ اف کمپنیز کی جانب سے شروع کی گئی حالیہ شجرکاری مہم کے تحت آج ایک ہی دن میں 500 پودے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا ہدف صرف پودے لگانا ہی نہیں بلکہ ان کی مکمل دیکھ بھال اور پراپرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ مل کر عام عوام تک آگاہی پہنچانا ہے۔۔
ڈی ماحولیات سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کا دائرہ کار صرف صوبائی دارالحکومت تک محدود نہیں بلکہ پنجاب کے ہر ضلع اور ہر تحصیل میں وسیع پیمانے پر پلانٹیشن کی جا رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس سبز مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ جیسے سنگین مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ لاہور سٹی رپورٹر اللہ وسایا رحمانی
