جعفرآباد میں ضلعی انتظامیہ نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی ریسکیو موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ہونے والی مشق میں مختلف محکموں اور امدادی اداروں نے حصہ لیا، جبکہ سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو، ابتدائی طبی امداد اور محفوظ مقامات پر منتقلی کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
ایکسسرسائز میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حضور بخش بگٹی، ڈی ایچ او جعفرآباد ڈاکٹر زاہد بگٹی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی اے فیصل اقبال کھوسو، چیف آفیسر وڈیرہ احمد نواز جتک، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر رفیق احمد گھنیو سمیت دیگر افسران موجود تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد اداروں کے درمیان بہتر رابطہ، بروقت ردعمل اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال میں فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔
