ٹنڈو آدم کے منی اسٹیڈیم میں مختلف شہروں اور مختلف اسکولوں کی طالبات کے درمیان اسپورٹس مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں سابقہ سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ملک امام الدین شوقین صاحب ضلع سانگھڑ کی وہ واحد شخصیت ہیں جو اسپورٹس کے ہر پروگرام میں ذاتی فنڈ سے فنڈنگ کر کے نوجوانوں اور طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اسپورٹس کی سرپرستی کرتے ہیں طالبات اور اساتذہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک امام الدین شوقین کی اسپورٹس کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں، ان کی وجہ سے ٹنڈو آدم میں کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں آخر میں جیتنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *