چنیوٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام نوجوانوں میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے خصوصی آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کو ووٹ کے اندراج درست انتخاب اور ذمہ دارانہ حقِ رائے دہی کے استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی
گورنمنٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں منعقدہ نشست میں اسسٹنٹ الیکشن کمشنر محمد وقاص خالد نے نوجوانوں کو جمہوری عمل میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی شرکاء کو فرضی پولنگ اسٹیشن کے ذریعے ووٹ ڈالنے ووٹوں کی گنتی اور انتخابی نتائج مرتب کرنے کے عملی طریقۂ کار سے بھی آگاہ کیا گیا الیکشن حکام نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ووٹ کا اندراج یقینی بنانے کے ساتھ اپنے حقِ رائے دہی کا ذمہ داری سے استعمال کریں
