کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور یوسی 31 گجرو، وارڈ تھری کے سابق کونسلر حاجی مرید برفت کی تیسری برسی سکھیا گوٹھ میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ برسی کی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر محمد اقبال ساند، لالا سرور خان غازی، دلدار برفت، محمد حسین برفت، شہروز بروہی، سلطان بلیدی، غلام مصطفیٰ کورائی، گل حسن بگٹی، غلام مصطفیٰ چانڈیو، شہباز گبول سمیت پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مرحوم حاجی مرید برفت کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی مرید برفت نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی خدمات، سیاسی جدوجہد اور عوام کے ساتھ وابستگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *